Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رام مندر سے کروڑوں کے چندے کی چوری ہوگئی ،لیکن ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں

یو پی اور مرکز میں انہی کی سرکار ،لیکن ای ڈی اور سی بی آئی کی ایک بھی ریڈ نہیں:کجریوال

نئی دہلی، 21جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے ایودھیا میں واقع رام مندر سے کروڑوں روپے کے چندے اور چڑھاوے کی مبینہ چوری کے انکشاف کے باوجود اب تک ایف آئی آر درج نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر سے کروڑوں ہندو ¶ں کی عقیدت وابستہ ہے۔ اسی رام مندر سے کروڑوں روپے کے چندے کی چوری ہو گئی، لیکن اب تک ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ آخر سرکارکس کو بچا رہی ہے؟ اس گناہ میں شامل لوگ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، انہیں سیدھا جیل بھیج دینا چاہیے۔ کروڑوں لوگوں کی عقیدت اور اعتماد کا تحفظ نہایت ضروری ہے۔
اتوار کورام مندر میں چندے کی مبینہ چوری کے معاملے پر اروند کجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا کے رام مندر سے کروڑوں روپے کے چندے کی چوری ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 200کروڑ روپے نقد رقم ہی غائب ہو گئی ہے، جبکہ ہیروں اور جواہرات سے بھرے کئی صندوق بھی چوری ہو گئے ہیں۔ لیکن اب تک ایک بھی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ نہ اتر پردیش پولیس نے کوئی مقدمہ درج کیا ہے اور نہ ہی ای ڈی یا سی بی آئی نے کوئی کارروائی کی ہے۔ مرکز اور اتر پردیش دونوں جگہ انہی کی سرکارہے، لیکن اب تک نہ کوئی ریڈ ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں بہت بڑے بڑے نام شامل ہیں اور اگر اس کی غیر جانبدارانہ اور صحیح طریقے سے جانچ کی جائے تو سرکاربھی گر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کسے بچایا جانا چاہیے، حکومت کو کروڑوں لوگوں کی عقیدت کو بچانا چاہیے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *