
دہلی جل بورڈ کے دفتر میں ان کے ساتھ نئے ارکان نے بھی حلف لیا
نئی دہلی، 16 جون (میرا وطن نیوز)
مالویہ نگر سے بی جے پی کے ایم ایل اے ستیش اپادھیائے نے منگل کو دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔ ایم ایل اے اجے مہاور اور منوج شوکین کے ساتھ دہلی کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبر را جیش گوئل نے بھی ڈی جے بی کے ممبر کی حیثیت سے حلف لیا۔ بی جے پی ایم پی بانسری سوراج، ڈی جے بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سجن سنگھ یادو، اور ممبر (فنانس) امن گپتا سمیت کئی دیگرشخصیات موجود تھیں۔ انہوں نے وائس چیئرمین ستیش اپادھیائے اور دیگر ممبران کو گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈی جے بی کے وائس چیئر مین ستیش اپادھیائے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی قیادت کی رہنمائی میں ڈی جے بی راجدھانی میں پانی کی فراہمی، سیوریج کے انتظام اور شہری خدمات کو مزید مو ثر ، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار اور دہلی سرکار کے ذریعہ شروع کئے گئے کاموں کو وہ تیز رفتار سے آگے بڑھائیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش رہے گی کے کہ دہلی والوں کو ضرورت کے مطابق پانی مہیا ہو اور وہ اس کے لئے نئے پروجیکٹوں پر بھی کام کریں گے ۔
واضح رہے کہ ڈی جے بی 30 مارچ 1998 کو تشکیل دیا گیا تھا، اور قومی راجدھانی کے علاقے میں پانی کی فراہمی، جمع کرنے، علاج کرنے اور گندے پانی/سیوریج کو ٹھکانے لگانے کے لیے ذمہ دار ہے۔ پہلے یہ کام دہلی واٹر سپلائی اور سیوریج ڈسپوزل انڈرٹیکنگ کے تحت ہوتے تھے۔
No Comments: