
بلند شہر/سانکھنی 16جون( میرا وطن نیوز )
محرم الحرام کا چاندر نظر آتے ہی بستی سانکھنی ضلع ًبلند شہر واقع عزا خانوںاور امام بارگاہوں میں مجلس سید الشہداءکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جن میں ملک کے نامور ذاکرین عشرہ مجالس کو خطاب کر یں گے۔ د ر گاہ شاہ نجف میں مولاناشہوار حسین کاظمی ،درگاہ بیت المرادحسینیہ میں مولانامنور عباس،درگاہ باب المرا داور درگاہ باب زہرا میں مولانا سید ماجد رضا ہلوانوی مختلف مو ضو عات پر فضائل و مصائب بیان کر یں گے۔بستی کے تمام عزا خانوں میں دن را ت مجالس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بستی کے گھر گھر میں خواتین کی مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔
ان مجالس میں مرثیہ خوانی راشد عباس اور و ہمنواصاحبان ،ماسٹر شیر علی و ہمنواصاحبان ،ما سٹر مشیر اختر و ہمنوناصاحبان اور تصور عباس کریں گے۔پیش خوانی سلمان اختر،مبین الحسن ،نوشاد علی ،تصور عباس ،مو لانا ایم ایم بابر عظمتی،چاند بیگ،محشر عباس ،محمد مہدی،قمر عباس ،محرم علی ،مشرف علی ،مجاور حسین ،عد یل رضا ،کیفی سلطان ،حسین عباس اورریاض الحسن ریاض ،حاثر،شہادت علی پنٹو، وصی حیدر، غلام السیدین کر ر ہے ہیں ۔ نوحہ خوانی چاند فیضی کربلائی، سردا ر علی ،عار ف علی کربلائی،محمد عباس،عارف رو ش ،آزا د عبا س ناظم ،ذیشان حیدر ،سہیل عباس،ارزان حیدر،وزیر بیگ دیوانجی ،وسیم ریا ض،حسن عباس،شاہد علی ترابی ،محمد رضا نوا،روز علی،سمیر عباس ،محمد اکمل ،عنایت حسین ،ماسٹر صغیر اخترکریں گے۔
چاندرات سے ہی متعلقہ امام بارگاہ سے مختلف اما مو ں سے منسوب شبیہ تابوت اور علم مبارک بر آمد ہو ر ہے ہیں۔اس موقع پر انجمن حیدری اور آل اطہر کی جانب سے شہدا کربلا سے منسوب شبیہ تا بو ت اور علم مبارک برآمد ہو رہے ہیں۔
مخصوص پروگرا م کے تحت 3محرم کو درگاہ شاہ نجف سے شبیہ تابوت حضرت عبد اللہ ابن حضرت امام حسنؑ بر آمد ہو کر درگاہ باب زہرا میں اختتام پذیر ہوگا۔6محرم کو علی الصباح مرحوم الحاج رحم علی کے دولت خانہ سے تعزیہ بر آمد ہو کر درگاہ باب المراد میں اختتام پذیر ہوگا جبکہ درگاہ باب زہرا سے جلوس مہدی بر آمد ہو کر درگاہ شاہ نجف میں اختتام پذیر ہوگا۔درگاہ باب المراد سے حضر ت علی اکبر سے منسوب شبیہ تابوت برآمد ہوکر درگاہ باب زہرا میں اختتام پذیر ہوگا ۔
7محرم کومحلہ قاضیا ن سے شبیہ تابوت حضرت قاسم بر آ مد ہوکر درگاہ بیت المراد اور 8محرم کو درگاہ بیت المراد سے جھولا علی اصغربر آمد ہو کر مقبرہ مرزا برجیس قدر پر اختتام پذیر ہوگا۔ 9محرم کو درگاہ شاہ نجف جلوس شبیہ تابوت حضرت عباس بر آمد ہوکر درگاہ باب زہرا جبکہ درگاہ بیت المراد جلوس حضرت عباس علمداربر آمد ہو کر مسجد قاضیان میں اختتام پذیر ہوگا۔
10محرم کو بستی کے سبھی عزا خانوں سے تعزیہ بر آمد ہوں گے جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہو ئے کربلا سانکھنی پہنچیں گے۔ان تعزیہ جلوس میںنوحہ خوانی اور سینہ زنی کے ساتھ قما ،زنجیر اور آگ
کے شعلوں پر ماتم کیا جائے گا۔اس دوران انجمن آل اطہر کربلا پر خیام حسینی سے اپنا مخصوص پروگر ا م پیش کرے گی۔انجمن حیدری کربلا پر مخصوص پروگرام پیش کرے گی ۔بعد ازاں تعزیہ اور شبیہ تابوت کربلا میں دفن کئے جائیں گے
No Comments: