Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی ہائی کورٹ نے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں پر سی بی ایس ای کو جاری کیا نوٹس

جسٹس نینا بنسل کرشنا کی سربراہی والی تعطیلی بنچ نے اگلی سماعت 12 جون کو مقرر کی

نئی دہلی، 8 جون (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 12ویں کلاس کے امتحا نا ت میں ڈیجیٹل ایویلیویشن سسٹم اور آن اسکرین مارکنگ (او ایس ایم) میں بے ضابطگیوں کی شکایا ت کی جانچ کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، سی بی ایس ای کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا کی سربراہی والی تعطیلی بنچ نے اگلی سماعت 12 جون کو مقرر کی۔
یہ درخواست نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے صدر ونود جاکھڑ نے دائر کی ہے۔ سماعت کے دوران، سی بی ایس ای کے وکیل ایم اے نیازی نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ یہ ایک سیاسی جماعت سے وابستہ طلبہ تنظیم کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ تعلیم پر اس طرح سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ این ایس یو آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ جب وہ ایک سیاسی پارٹی سے وابستہ ہیں، اس سے درخواست دائر کرنے کے لیے ان کی نااہلی کا عذر نہیں ہے۔ سی بی ایس ای نے کہا کہ پورٹل ایک ماہ تک نہیں کھولا جا سکتا۔ سی بی ایس ای طلباءکے خدشات پر غور کر رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کم یا غیر واضح نمبر حاصل کرنے والے طلباءکو اضافی نمبر دیئے جائیں۔ در خو است میں تصدیق کے لیے ایک نئی ونڈو، متنازعہ جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ، اور 12ویں جما عت کے نتائج کو متاثر کرنے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی ایک آزاد ایجنسی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پٹیشن میں ایسی شکایات کو دوبارہ آنے سے روکنے کے لیے ڈیجیٹل تشخیصی نظام کے لیے مناسب حفا ظتی اقدامات، پروٹوکول، اور رہنما خطوط تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی مانگی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *