
نئی دہلی ،5جون (میرا وطن نیوز )
میئر پرویش واہی نے جمعہ کو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطا بق کونسلرو ں اور میونسپل افسران کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نئے قوانین سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر این جی اوز اور ماہرین نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نئے قوانین پر پریزنٹیشن دی۔ شرکاءمیں ڈ پٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت،ا سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما، قائد ایوان جے بھگوان یادو، ایم ایل اے شیام شرما، رویند ر نیگی، اور انل شرما، کونسلروں کے ساتھ، میونسپل کمشنرسنجیو کھیروار، تمام ایڈیشنل کمشنرز، تمام زونوں کے ڈپٹی کمشنرز، اور د دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
میئر پرویش واہی نے کونسلروں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے شہریوں کو سالڈ و یسٹ مینجمنٹ کے نئے قوانین سے آگاہ کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کچرے کو منبع پر ہی الگ کیا جانا چاہیے۔ کھاد بنانے کے لیے گیلے کچرے کو مقامی طور پر ٹھکانے لگایا جانا چاہیے، اور خشک فضلہ جیسے کاغذ اور شیشہ کو ری سائیکل کیا جانا چاہیے۔ فضلہ کی علیحدگی چار سطحوں پر کی جانی چاہیے۔ کو نسلروں کو بتا یا گیاکہ 7 جون سے 12 جون تک مختلف فیلڈ ٹرپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ویسٹ مینجمنٹ کے بار ے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ میٹنگ کے اختتام پر قائد ایوان اور سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن جے بھگوا ن یادو نے شرکت کرنے پر سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
No Comments: