
نئی دہلی، 3جون(میرا وطن نیوز)
سی بی ایس ای نے لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ری-ایویلیوایشن (ازسرنو جانچ)پورٹل تاخیر سے شروع کیا۔ اس کے بعد بھی طلبہ اور والدین کو لاگ اِن کرنے میں طرح طرح کی مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے۔طلبہ کے مستقبل کے ساتھ اس قسم کے کھلواڑ پر عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما اور دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آتشی نے مرکزی سرکارپر سخت تنقید کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ آتشی نے بدھ کے روز کہا کہ ایک طرف سی بی ایس ای کا ری-ایویلیوایشن پورٹل تاخیر سے شروع کیا گیا اور دوسری طرف اس پر ادائیگی اور لاگ اِن سمیت کئی مسائل کا سامنا طلبہ اور والدین کو کرنا پڑ رہا ہے۔
آتشی نے کہا کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی ایک اور ناکامی سامنے آئی ہے، جہاں طلبہ اور والدین سی بی ایس ای کے ری-ایویلیوایشن پورٹل پر لاگ اِن کرنے کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اس پورٹل کو تاخیر سے شروع کرنے کے بعد اب طلبہ کو معلوم ہو رہا ہے کہ فیس کی ادائیگی صرف ایس بی آئی، کینرا بینک، بینک آف بڑودہ یا انڈین بینک کے گیٹ وے کے ذریعے ہی کی جا سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو ادائیگی کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ اگر کسی طالب علم یا اس کے والدین کا ان بینکوں میں کھاتہ نہیں ہے تو وہ ری-ایویلیوایشن کے لیے درخواست بھی نہیں دے پا رہے ہیں۔
No Comments: