Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی پر دیش کی میٹنگ منعقد

آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج کو یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ

نئی دہلی،3 جون (میرا وطن نیوز)
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی پردیش کی میٹنگ ڈاکٹر شکیل احمد کی صدارت میں اختتام پذیر ہوئی ۔میٹنگ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی عہدداران خاص طور پر ڈاکٹر سید احمد خاں، پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، ڈاکٹر شاہد شاہ چودھری،اسرار احمد اجینی، ایڈ وکیٹ شاہ جبی قاضی کے علاوہ دہلی پردیش کے سبھی عہد دران کا طب یونانی کی بہترین خدمات کیلئے شکریہ ادا کیا گیا۔
میٹنگ میں یونانی ڈاکٹروں کی ترقی پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ حکومت کی کوششوں کی ستا ئش کی گئی اور بنیادی طور پر مجاہد ین آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے ذریعہ قائم شدہ تاریخی آیور وید اینڈ یونانی طبیہ کالج کو یونیورسٹی بنائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ میٹنگ کے آخر میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی پردیش کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا آصف بیگ نے اظہار تشکر کیا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *