Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مانسون سر پر ،نالوں کی صفائی نہیں ہوسکی :نارنگ بی جے پی دہلی سرکار ایک بار پھر دہلی کو ڈبودے گی

نئی دہلی، 30مئی(میرا وطن نیوز )
چار انجن والی بی جے پی سرکار نے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی بارش کے موسم میں ملک کی راجد ھا نی دہلی کو ڈبونے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ مانسون سر پر ہونے کے باوجود نالوں کی صفائی مکمل نہ ہو نے پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایم سی ڈی میں قائد حزب اختلاف انکش نارنگ نے کہا کہ مشرقی، مغربی اور وسطی دہلی میں پی ڈبلیو ڈی اور ایم سی ڈی کے نالوں کی ابھی تک صفائی شروع نہیں ہو سکی ہے۔ شاہدرہ اور نجف گڑھ جیسے بڑے نالے بھی سرکار اب تک صاف نہیں کرا سکی ہے۔
انکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی سرکار’یونائیٹڈ اسٹیٹس آف منٹو برج‘سے باہر نکل کر پوری دہلی کو دیکھے اور اس بار مانسون میں دہلی کو ڈوبنے سے بچائے ۔انہوں نے کہا کہ مئی کا مہینہ ختم ہونے والا ہے اور جون شروع ہو چکا ہے۔ اسی جون میں دہلی میں مانسون کی آمد ہوگی، لیکن اب تک دہلی میں پی ڈبلیو ڈی اور ایم سی ڈی کے نالوں کی صفائی نہیں ہوئی ہے۔ مشرقی دہلی، مغربی دہلی اور وسطی دہلی میں کئی مقامات پر صفائی کا کام شروع تک نہیں ہوا۔ کچھ جگہوں پر صرف پہلے مرحلے کی صفائی ہوئی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے کام میں ابھی مزید 17دن لگنے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس بار بھی دہلی کے لوگوں کو دوبارہ پانی جما ¶ کا سامنا کرنا پڑے گا؟ کیا سیور اور گٹروں کا گندا پانی پھر گلیوں اور سڑکوں پر بہتا نظر آئے گا؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *