Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ملک کو اب ایک تعلیم یافتہ وزیر اعظم کی ضرورت ہے :اروند کجریوال نیٹ پیپر لیک معاملے میں کر مرکزی سرکار ان پڑھوں جیسی باتیں کر رہی ہے

نئی دہلی، 30مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے پیپر لیک کے واقعات اور انہیں روکنے کے لیے سرکار کی جانب سے اٹھائے جا رہے غیر م ¶ثر اقدامات پر مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کو یقینی طور پر ایک تعلیم یافتہ وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔ موجودہ مرکزی سرکار نیٹ پیپر لیک کی اصل وجہ تک پہنچنے کے بجائے ایسی باتیں کر رہی ہے جو کسی بھی سنجیدہ سرکار کو زیب نہیں دیتیں ۔
اروند کجریوال نے کہا کہ سرکار کا کہنا ہے کہ نیٹ کے سوالیہ پرچوں کو لیک ہونے سے بچانے کے لیے فضائیہ کے طیاروں اور بُلٹ پروف ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ کیا اس سے پیپر لیک رک جا ئے گا؟ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کی نیت ہی پیپر لیک روکنے کی نہیں ہے۔ آج ملک کا پورا تعلیمی نظام ایک بڑے مافیا کے شکنجے میں ہے۔ اگر اس نظام کو بہتر بنانا ہے تو سب کو مل کر آواز اٹھانی ہوگی، اکیلے کسی ایک کے کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ہفتہ کے روز ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ میں خود آئی آئی ٹی سے انجینئر ہوں، تعلیم یافتہ ہوں، اس لیے تعلیم کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ جب تک ہر بچے کو اچھی تعلیم نہیں ملے گی، تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *