
نئی دہلی، 30 مئی (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ایک تاریخی، ہموار، عقیدت مند اور محفوظ کانوڑ یاترا کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی کانوڑ کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے۔ دہلی کے ثقافت اور قانون کے وزیر کپل مشرا کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
ہفتہ کو ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سرکاراس بار بھی شیو بھکتوں کے لیے باعزت اور بہتر سہو لیا ت کو یقینی بنائے گی۔ اس مقصد کے حصول کے لیے کانوڑ کیمپوں کو خصوصی مدد فراہم کی جائے گی۔ کپل مشرا کانوڑ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ ایم ایل اے اجے مہاور، انل شرما، کرنیل سنگھ، سنجے گوئل، اور امنگ بجاج کو ممبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔گی۔
No Comments: