
نئی دہلی، 25 مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی کو مسلسل جھلسا دینے والی گرمی اور ہیٹ ویو کے درمیان وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہیں۔ عام شہریوں، مزدوروں، مسافروں اور ضرورت مندوں کو گرمی سے بچانے کے لیے ’موبائل ہیٹ ریلیف یونٹس‘ اور ’کولنگ زونز‘ کا استعمال کرتے ہوئے راجدھانی کے تمام 13 اضلاع میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ تمام انتظامات محکمہ ریونیو کی نگرانی میں کئے جارہے ہیں۔ موبائل ہیٹ ریلیف یونٹس کے ذریعہ دہلی کے تمام 13 اضلاع میں 6 مئی سے 23 مئی کے درمیان تقریباً 265,000 لوگو ں تک راحت پہنچائی گئی۔ اس مدت کے دوران لوگوں کو گرمی اور پانی کی کمی سے بچانے کے لیے تقریباً 113,900 لیٹر ٹھنڈا پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔ مزید برآں، لوگوں کو ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی سے بچانے کے لیے او آر ایس کے ایک لاکھ سے زیادہ پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ لوگوں کو چلچلاتی دھوپ سے بچانے کے لیے 44,646 ’گمچھے‘اور 30,864 ٹوپیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
اس مہم کے تحت شمال مشرقی، مشرقی، جنوب مغربی اور نئی دہلی کے اضلاع میں بڑی تعداد میں لوگوں کو مدد فراہم کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ موبائل ہیٹ ریلیف یونٹس کے مقامات کو روزانہ گھمایا جائے تاکہ ریلیف زیادہ پرہجوم علاقوں اور ضرورت مندوں تک پہنچ سکے۔ یہ مہم ماہ جولائی تک جاری رہے گی۔
No Comments: