
نئی دہلی، 25مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی کے محکمہ صحت میں دوا ¶ں اور طبی آلات کی خریداری میں بدعنوانی کا معاملہ سامنے آنے پر عام آد می پارٹی نے بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارکو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آپ کے لیڈر اور رکن اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ اس انکشاف سے صاف ہو گیا ہے کہ بی جے پی سرکار عوام کا پیسہ لوٹنے میں مصروف ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سے سوال کیا کہ کیا یہ بدعنوانی ان کی معلومات میں ہو رہی تھی؟ اور کیا اب قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی؟
اس موقع پر سنجیو جھا نے کہا کہ دوا ¶ں اور طبی آلات کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہی سی بی آئی کے مطابق تمام ضابطوں کو نظرانداز کرتے ہوئے 350کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کیے گئے ۔ جب اسپتالوں نے ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے یہ آلات لینے سے انکار کر دیا تو انہیں دہلی کے پانچ بڑے اسپتالوں میں ڈمپ کر دیا گیا۔ سی بی آئی نے یہ بھی پایا کہ رنگیلا بندھو اور اس کے سنڈیکیٹ کو تمام دوا ¶ں اور طبی آلات کے ٹینڈر دینے کے لیے یہ پورا نظام بنایا گیا تھا۔
No Comments: