
شہریوں سے اپیل پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی اپیل
نئی دہلی، 25 مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’میٹرو منڈے‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر پیر کو بھی میٹرو اور ڈی ٹی سی بس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ سے دہلی سکریٹریٹ تک کا سفر کیا۔ اس سفر کے دوران، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کو اپنے روزمرہ کے طرز زندگی میں شامل کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایندھن کے تحفظ، آلودگی پر قابو پانے اور ٹریفک کے انتظام کے لیے ہر شہری کی شرکت بہت ضروری ہے۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے مسافروں سے بھی بات چیت کی ۔
ادھر دہلی سرکار کے ’میٹرو منڈے ‘ مہم کے تحت دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر وگپتا پیر کو تلک مارگ واقع اپنی رہائش گاہ سے ودھان سبھا تک دہلی میٹرو سے نسفر کرکے پہنچے ۔ سپریم کورٹ میٹرو اسٹیشن سے اپنا سفر شروع کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر نے مسافروں سے بات چیت اور روز مرہ زندگی میں ماحولیات معافق ٹرانسٹورٹ ذرائعوں کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے سفر کے دوران راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر میٹرو بدلی اور وہاں سے اسمبلی میٹرو اسٹیشن تک سفر کر دہلی اسمبلی پہنچنے ۔
No Comments: