Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نیٹ کے بعد اب سی بی ایس ای کے جائزة نمبرات میں بھی بے ضابطگی

وزیر اعظم نریندر مودی مرکزی وزیر تعلیم کو فوری بر طرف کریں :کجریوال

نئی دہلی، 25مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے نیٹ پیپر لیک کے بعد اب سی بی ایس ای کے امتحانی نتائج کے جائزہ عمل میں بے ضابطگی سامنے آنے پر وزیراعظم سے مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نااہل اور نکمّے وزیر تعلیم کی وجہ سے ملک کے لاکھوں بچوں کو ذہنی اذیت میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ سی بی ایس ای کے جائزہ عمل میں اتنے بڑ ے پیمانے پر ہوئی گڑبڑی نے لاکھوں بچوں کے مستقبل کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔
اس موقع پر اروند کجریوال نے کہا کہ طلبہ مفت دستی ری ویلیوایشن، او ایس ایم کے عمل کو منسوخ کرنے ا نو ر جلد از جلد دوبارہ جائزے کا مطالبہ کر رہے ہیں، سرکارکو ان کے مطالبات فوراً تسلیم کرنے چاہئیں ۔ کیونکہ پورٹل صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہا۔ اگر لاگ اِن ہو بھی جائے تو پیمنٹ گیٹ وے کام نہیں کرتا اور اسکین شدہ کاپیاں بھی دھندلی نظر آ رہی ہیں۔
اروند کجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سی بی ایس ای کے جائزہ نمبرات میں اتنے بڑ نے گھوٹالے کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کو دھرمیندر پردھان کو فوراً برطرف کر دینا چاہیے۔ دھرمیندر پردھان ایک دن تو کیا، ایک لمحے کے لیے بھی اس ملک کے وزیر تعلیم بننے کے لائق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نیٹ امتحان میں دھاندلی ہوئی اور اب سی بی ایس ای کے ایویلیو ایشن عمل میں اتنی بڑی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔ پورے ملک میں بارہویں جماعت کے لاکھوں طلبہ شدید ذہنی دبا ¶ اور پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کے والدین بھی شدید اضطراب میں مبتلا ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *