Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی نے ایم سی ڈی کے 48اسکول بند کرکے ان عمارتوں میں آیوشمان آروگیہ مندر کھول دیے

`ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی یہ کارروائی ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے : انکش نارنگ

نئی دہلی، 21مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی میونسپل کارپوریشن میں قائدحزب اختلاف انکش نارنگ نے ایم سی ڈی کے اسکولوں کو آیوشمان آروگیہ مندر میں تبدیل کیے جانے پر شدید اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکارنے دھاندلی کرتے ہوئے ایم سی ڈی کے 48اسکول بند کرکے وہاں آیوشما ن آروگیہ مندر کھول دیے ہیں۔ جبکہ ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ تعلیم کے لیے مختص زمین کو کسی دوسر ے مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
جمعرات کو ایم سی ڈی ہیڈکوارٹرسوک سینٹر میں منعقدپریس کانفرنس میںڈائریکٹوریٹ آف ایجو کیشن نے ایم سی ڈی اسکولوں کو آروگیہ مندر میں تبدیل کرکے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ا نہو ں نے کہا کہ اب ایم سی ڈی اسکولوں کو آپس میں ضم کیا جا رہا ہے تاکہ خالی ہونے والی عمارتوں میں آروگیہ مندر کھولے جا سکیں۔ دہلی والوں کو بی جے پی سے امید تھی کہ وہ پرائمری تعلیم کو بہتر کرے گی، لیکن وہ تو اسکول ہی بند کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن یہ سب صرف اس لیے کر رہے ہیں تاکہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے سامنے اپنے نمبر بنا سکیں۔
انکش نارنگ نے کہا کہ ان کی پارٹی مسلسل ایم سی ڈی کے محکمہ تعلیم میں ہونے والی بدعنوانیوں کو بے نقاب کرتی آئی ہے۔ اب ایم سی ڈی کے محکمہ تعلیم نے ایک نئی دھاندلی شروع کر دی ہے۔حالیہ چند احکامات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایم سی ڈی کے اسکولوں کو آیوشمان آروگیہ مندر میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ ایم سی ڈی کے ایسے 48اسکول ہیں جنہیں آیوشمان آروگیہ مندر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ہمیں امید تھی کہ بی جے پی کی چار انجن والی سرکار میں ایم سی ڈی کے اندر تعلیم کا معیار بہتر ہوگا اور بچوں کو پہلے سے اچھی تعلیم ملے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *