Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میئر نے قرول باغ زون کے تحت راجندر نگر علاقہ کا معائنہ کیا

سندھی پارک کی خوبصورتی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت

نئی دہلی، 20 مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر پرویش واہی نے بدھ کو قرول باغ زون کے تحت آنے والے راجندر نگر علاقے کا معائنہ کیا۔ ان کے ساتھ مقامی کونسلرآرتی چاولہ، میونسپل کمشنرسنجیو کھیروار، ڈپٹی کمشنر دلخش مینا، چیف انجینئر پی سی مینا، اور سینئر افسرانموجود تھے۔
معائنہ کے دوران، میئر نے سندھی پارک میں ایم سی ڈی کی طرف سے کئے جا رہے خوبصورتی کے کا مو ں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ معائنہ کے دوران میئر نے مقامی شہریوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل، تجاویز اور شکایات کو غور سے سنا۔ انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے اور مقامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔
اس کے بعد میئر نے راجندر نگر میں منگل بازار روڈ علاقہ کا دورہ کیا تاکہ صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا جا سکے۔معائنہ کے دوران میئر نے دہلی جل بورڈ کے ذریعہ کئے گئے کھدائی کے کام کے بعد سڑک کی مرمت میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف ایجنسیوں کے سا تھ بہتر تال میل قائم کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کسی بھی تعمیر یا مرمت کے کام کے بعد سڑکو ں اور فٹ پاتھوں کی بحالی کو بلا تاخیر انجام دیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *