Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نیٹ پیپر لیک معاملے میں ایسیپکا بی جے پی سرکار کے خلاف زبر دست مظاہرہ

این ٹی اے مرکز پر احجاج کے دوران مرکزی وزیرتعلیم کے خلاف نعرے بازی

نئی دہلی، 14مئی(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے طلبہ ونگ ایسوسی ایشن آف اسٹوڈنٹس فار آلٹرنیٹو پولیٹکس (ایسیپ)نے نیٹ امتحا ن کا پرچہ لیک ہونے کے خلاف بی جے پی سرکار کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ این ٹی اے مرکز پر ہونے والے احتجاج کے دوران ایسیپ کے کارکنوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے دھرمیندر پردھان شرم کرو، نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ بند کرو جیسے نعرے بلند کیے۔
آپ کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا پر ایسیپ کے احتجاج کی تصاویر شیئر کر تے ہوئے کہا کہ بار بار پرچہ لیک ہونا نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ اب جین-زی سڑکوں پر اتر کر پرامن احتجاج کرے گی۔ دوسری جانب، احتجاج کے دوران ایسیپ نے کہا کہ ہم بچوں کے مستقبل کے ساتھ ہونے والے کھلواڑ کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مودی سرکار کے وزیر دھرمیندر پردھان نے تعلیمی مافیا کو تحفظ دے رکھا ہے اور اسی وجہ سے ہر بار مافیا پرچہ لیک کر دیتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر تعلیم استعفیٰ دیں اور مودی جی طلبہ سے معافی مانگیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *