Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں پھر چلتی بس میں اجتماعی زیادتی ،ہم نے نربھیا سے کچھ نہیں سیکھا:کجریوال

ملک کی راجدھانی میں یش آیا یہ حادثہ پورے سماج کے لئے ایک کلنک ہے

نئی دہلی، 14مئی(میرا وطن نیوز )
ملک کی راجدھانی دہلی نے ایک بار پھر نربھیا سانحہ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ خواتین کی حفاظت کا راگ الا پنے والی بی جے پی کی چار انجن والی سرکارمیں دہلی کی سڑکوں پر چلتی بس کے اندر ایک خاتون کے سا تھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ بس دو گھنٹے تک سات کلومیٹر کے دائرے میں دوڑتی رہی، لیکن دہلی پولیس نے کہیں بھی بس روک کر جانچ کرنے کی زحمت نہیں اٹھائی۔ را جدھانی میں نربھیا جیسی دوبارہ پیش آئی درندگی پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجر یو ال سمیت دیگر سینئر رہنما ¶ں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اروند کجریوال نے ایکس پر کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر چلتی بس میں گینگ ریپ ہوا۔ ہم نے نربھیا سا نحہ سے کچھ نہیں سیکھا۔ یہ حادثہ پورے سماج کے لیے ایک کلنک ہے۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ دہلی میں نربھیا سانحہ دہرایا گیا ہے۔ 30سالہ ایک خاتون کو رات کے وقت بس میں وقت پوچھنے کے بہانے اغوا کیا گیا اور اس کے بعد چلتی بس میں تقریباً دو گھنٹے تک کئی لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ یہ بس دہلی کے رانی باغ علاقے میں سات کلومیٹر تک گھومتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس سے اور کیا امید کی جا سکتی ہے، جس کے سربراہ ایل جی صاحب چا ہتے ہیں کہ دہلی والے ان کی وہ ریلز دیکھیں جن میں وہ چھولے بھٹورے اور جلیبی کھا رہے ہیں۔ ایل جی صاحب کے پاس تین سالہ اسکولی بچی کے ساتھ ہوئے ریپ کے معاملے میں ہم سے ملاقات تک کا وقت نہیں ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *