Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مشکل وقت میں سنجیو اروڑا نے بی جے پی میں جانے کے بجائے جیل جانا پسند کیا :کجریوال

پنجاب میں صنعتی سرمایہ کاری لانے کےلئے سنجیو اروڑا کے کام کی تعریف ہورہی ہے :سسودیا

نئی دہلی، 10مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے پنجاب سرکار کے کابینہ وزیر سنجیو اروڑا کی ایک فرضی مقدمے میں گرفتاری کو پنجاب کے لوگوں کے اعتماد، ترقی اور مستقبل کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال اور پنجاب انچارج منیش سسودیا سمیت دیگر رہنما ¶ں نے اس مشکل گھڑی میں بھی سنجیو اروڑا کے ثابت قدم رہنے اور بی جے پی میں شامل نہ ہونے کے فیصلے کی بھرپور ستائش کی ہے۔ اروند کجریوال نے ایکس پر کہا کہ کسی بھی انسان کے کردار کا پتہ مصیبت کے وقت چلتا ہے۔ سنجیو اروڑا نے بی جے پی میں جانے کے بجائے جیل جانا پسند کیا۔ سنجیو اروڑا کی ہمت کو سلام ہے۔
آپ کے سینئر لیڈر اور پنجاب انچارج منیش سسودیا نے کہا کہ سنجیو اروڑا ایک ایسے رہنما ہیں جو نہ صر ف ایماندار اور محنتی ہیں بلکہ پنجاب کے لیے ان کے پاس ایک واضح وژن، گہری سمجھ اور تبدیلی کا جذبہ بھی ہے۔ وزیر بننے کے بعد انہوں نے پنجاب میں صنعتی سرمایہ کاری لانے کے لیے جس سنجیدگی اور تیز ی سے کام کیا، آج ہر طرف اس کی چرچا ہو رہی ہے۔ پنجاب کے کسی بھی صنعت کار سے پوچھ لیجیے ، شاید ہی کوئی ایسا ملے جو سنجیو اروڑا کی صنعتی پالیسی اور ان کے کام کرنے کے انداز کی تعریف نہ کرتا ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *