Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ اسلامیہ سنابل ، نئی دہلی میں جلسہ تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد

مہمانان خصوصی شیخ محمد اشفاق سلفی اور محمد اویس کا اظہار اطمینان

نئی دہلی 10مئی (میرا وطن نیوز)
جامعہ اسلامیہ سنابل کی جامع مسجد عمر بن الخطاب میں تعلیمی سال 26-2025 کے فارغین سنابل کے لیے جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا۔ جلسہ کی صدارت ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدر عمومی مولانا محمد رحمانی حفظہ اللہ نے کی۔ نظامت کے فرائض محترم مولانا عبدالبر سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے انجا م دیے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد اشفاق سلفی مدنی حفظہ اللہ (مدرس مدرسہ اسلامیہ بھوارہ ، مدھوبنی ، بہار) اور محمد اویس (چیئرمین وقف بورڈ، پنجاب سرکار)رونق اسٹیج رہے۔
پروگرام کا آغاز ثانیہ عالیہ کے طالب علم عاصم مشتاق احمد کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں اخلا ق معراج معراج الدین ثانیہ عالیہ کے طالب علم نے خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کیا۔ اس کے بعد فارغین کی طرف سے اردو، عربی اور انگریزی میں بالترتیب عبد اللہ محمد عرفان، عبد العظیم عبدالرب اور عبد المصور نعما نی مبشر حسن نے اپنے تا ¿ثرات پیش کیے۔ پھر تعلیمی سال 26-2025 ءمیں تعلیم وسلوک میں ممتاز طلبہ کے مابین نقدی انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے بعد فارغین سنابل کے 39 ویں بیچ کے درمیان 46 طلبہ کو سند فضیلت اور یادگاری شیلڈ تقسیم کی گئی۔
واضح رہے کہ فارغین کو علمی کتابوں کا سیٹ پہلے ہی دے دیا گیا تھا۔ تقسیم اسناد کے بعد مہمانان خصوصی کی خدمت میں مرکز کی جانب سے بدست صدر مرکز و جوائن سکریٹری نے مومنٹو پیش کیا۔ بعد ازاں مہمانوں کے تاثراتی کلمات کا سلسلہ شروع ہوا۔
اس موقع پرمولانا محمد اشفاق سلفی نے اپنا تاثراتی خطاب پیش کرتے ہوئے قرآنی آیت ’ رب زدن ¸ علما‘ کی روشنی میں کہا کہ سوائے علم کے دنیا کی کوئی دوسری ایسی نعمت نہیں جس کی زیادتی کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہو۔ اور قرآنی آیت ’ فلولا نفرمن کل فرقة منھم طائفة لیتفقھوا ف ¸ الدین……..‘ کی تفسیر کی اور تفقہ ف ¸ الدین پر ابھارتے ہوئے کہا کہ اللہ کے دین کی معرفت ، عقائد کا پختہ علم ، مسائل دین اور فروعات کا علم حاصل کرنا اور نصوص کتاب و سنت کی روشنی میں راجح مرجوح کو سمجھنا از حد ضروری اور فرض کفایہ ہے۔ اس کے لیے اللہ تعا لیٰ نے امت کے افراد میں سے آپ کا انتخاب کیا ہے۔ لہٰذا حصول علم کے بعد اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اپنی بستیوں میں جاکر پیغام ربانی ’ ولینذروا قومھم Êذا رجعوا Êلیھم‘کے بموجب تبلیغ دین کا فریضہ انجام دیں اور ایک مستند عالم کی حیثیت سے زندگی گذاریں۔
پنجاب وقف بورڈ کے چیئر مین محمد اویس نے کہا کہ یہاں میرے آنے کا اصل مقصد آپ طالبان علوم نبوت سے ملاقات، علماءکی صحبت اور ان کے علم سے استفادہ کرنا ہے۔ طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ذمہ داری نبھائیں ، عالم باعمل بنیں۔ اپنی کمیوں کو پہچانیں۔ اپنے علمی سفر کو ماند نہ پڑنے دیں۔ اپنے بڑوں اور اساتذہ کا احترام کریں، حسن اخلاق کو اپنا شیوہ بنائیں، مہمان نوازی کی صفت اپنے اندر پیدا کریں اورخود کا محاسبہ کرتے رہیں۔
مولانا صلاح الدین مقبول حفظہ اللہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر دینی غیرت پیدا کریں ، اسلامی غیرت کے خلاف کوئی بھی کام نہ کریں اور سلفی غیرت سے کسی صورت میں سمجھوتہ نہ کریں۔
پروگرام کے آخر میں مرکز کے صدر عمومی محترم مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ کا صدارتی خطاب ہوا۔ خطاب کے آغاز میں آپ نے کہا کہ ادارہ کو قائم ہوئے 46 برس ہوگئے ہیں اور آج ادارہ الحمد للہ، اللہ کی نصرت و تائید کے ساتھ اپنے فارغین کے سہارے اور طاقت پر کھڑا ہوا ہے اور اسکے ذمہ داران میں اکثریت سنابلی فضلا کی ہے ۔حدیث نبوی ’ Êذا مات ال Êنسان انقطع عنہ عملہ Êلا من ثلاث۔۔۔۔الخ‘کی روشنی میں فارغین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے والدین اور اساتذہ کے لیے ولد صالح بنیں۔ نیز کہا کہ مروت ، انسانیت اور شرافت کی تجدید کریں۔ مروت کی تشریح میں امام شافعی رحمہ اللہ کا قول پیش کرتے ہوئے کہا کہ مروت کے چار ارکان ہیں۔ حسن خلق ، سخاوت ، تواضع اور عبادت۔ فارغین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ لوگ مال و دولت کی بنیاد پر دین سے سمجھوتہ کر لیتے ہیں۔ آپ کسی بھی صورت دین اور اس کے شعائر سے سمجھوتہ نہ کریں، چاہے ساری دنیا مخالف ہو جائے۔پروگرام کے بعد مہمانان گرامی قدر اور استاذہ وفارغین سنابل کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *