
گوپال رائے نے سرکار کو کیا ہے آگاہ
نئی دہلی، 6مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی کے سابق وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ہندوستان پر منڈلاتے ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر مرکزی سرکار کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1877کے بعد ایک بار پھر بھارت میں شدید ہیٹ ویو کا خطرہ بڑھ گیا ہے، لہٰذا سرکار کو وقت رہتے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
اس موقع پر گوپال رائے نے کہا کہ اس وقت ملک اور پوری دنیا میں جو گرمی بڑھ رہی ہے، وہ آنے وا لی خطرناک ہیٹ ویو کی ابتدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین موسمیات کے مطابق 140سال بعد بحرا لکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے تقریباً 2.9ڈگری زیادہ ہونے کی وجہ سے سپر ال نینو کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس سے بارش اور درجہ حرارت کا نظام متاثر ہوگا، جو ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہیٹ ویو اور قحط کے امکانات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
گوپال رائے نے کہا کہ پورے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی گرمی سب کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں شدید گرمی اور لو سائنسدانوں کے لیے فکرمندی کا موضوع ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا۔
No Comments: