
نئی دہلی، 6 مئی (میرا وطن نیوز)
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سردار ترنجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا بدھ کو دہلی یونیورسٹی کے سری گرو گوبند سنگھ کالج آف کامرس (ایس جی جی ایس سی) کی 42ویں سالانہ تقریب میں استقبال گارڈ آف آنر کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر ایل جی اور وزیر اعلیٰ نے مختلف فیکلٹیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکو میڈلز اور ڈگریوں سے نوازا۔
اس موقع پر ایل جی نے کہا کہ ہندوستان اس وقت بے پناہ امکانات کے دور سے گزر رہا ہے اور نو جوا نو ں کی طاقت ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کی تکمیل میں سب سے اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ خود کو صرف ذاتی کامیابی کے حصول تک محدود نہ رکھیں بلکہ معاشرے، ماحولیات، شمو لیت اور اخلاقی قیادت جیسے شعبوں میں بھی فعال حصہ ڈالیں۔
اس تقریب میں کابینی وزیر منجندر سنگھ سرسا، یونیورسٹی کے سینئر افسران، ماہرین تعلیم، والدین اور طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
No Comments: