Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آتشزدگی کے واقعات کی مو ¿ثر روک تھام کےلئے فائر فائٹنگ ماسٹر پلان مرتب کیا جائے گا

وزیر اعلیٰ نے دہلی میں فائر سیفٹی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ محکموں کو جوابدہ بنانے پردیا زور

نئی دہلی، 6 مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی زیرصدارت دہلی سرکار آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کو لے کر ایک جامع ، مضبو ط، اور نتیجہ پر مبنی فائر فائٹنگ ماسٹر پلان تشکیل دے رہی ہے۔اس کے نتیجے میں جان و مال کے نقصان کو روکنا اور مستقبل میں ایسے سانحات پر موثر کنٹرول قائم کرنا ہے۔
اس سمت میں تیز اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صرف 10 دنوں کے اندر ایک تفصیلی بلیو پرنٹ تیار کرکے انہیں پیش کریں، جس میں آتشزد گی کے واقعات کی وجوہات ، زیادہ خطرہ والے علاقوں، موجودہ نظام میں موجود خامیوں اور ٹھوس حفا ظتی اقدامات کا خاکہ پیش کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کر نے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔ دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں وزیر دا خلہ آشیش سود، چیف سکریٹری راجیو ورما، اور فائر ڈپارٹمنٹ، دہلی میونسپل کارپوریشن، ڈی ڈی ایم اے، محکمہ بجلی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں نے شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *