Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ نے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائےج کا کیا اعلان

لڑکیوں نے تینوں اسٹریمز سائنس ،آرٹس ، کامرس میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑا

وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف نے تمام طلباءطالبات کو مبارکباد دی

نئی دہلی 4مئی (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پیر کو تعلیمی سال 2025-26 کی بارہویں جماعت کے بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا ۔ امتحان میںشریک طلبہ میں سے مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب بانوے فیصد رہا اور لڑکیوں نے تینوں اسٹریمز یعنی سائنس، آرٹس اور کامرس میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سائنس اسٹریم میں چورانوے اعشاریہ آٹھ چار فی صد لڑکیاں اور اکیانوے اعشاریہ چار فیصد لڑکے کا میاب ہوئے۔ کامرس اسٹریم میں بانوے اعشاریہ سات سات فیصد لڑکیاں اور پچاسی اعشاریہ دو سا ت فی صد لڑکے متحان پاس ہوئے اور آرٹس اسٹریم میں ستانوے اعشاریہ چھ چار فی صد طالبات اور اٹھاسی اعشاریہ سات سات فیصدلڑکوں نے بورڈ کا امتحان پاس کیا۔
اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف ،رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر احتشا م الحق نے یونیورسٹی افسر اور جامعہ اسکول کے پرنسپلز کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کیا۔ پر وفیسر آصف اور پروفیسر رضوی نے اعلی نمبرات حاصل کرنے والوں، ان کے اہل خانہ اور ان کے ا سکول کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔
انہوں نے دیگر تمام طلبہ کو بھی مبارک باد دی جنہوں نے بورڈ کا امتحان اعلیٰ نمبرات کے ساتھ پاس کیا، خاص طور پر انہوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑنے پر لڑکیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے جامعہ اسکول اور امتحانات کے کنٹرولر کے دفتر کی جانب سے نتائج کے قبل ازوقت اعلان کی تعریف کی کیونکہ بارہو یں جماعت کے طلبہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے درخواست دینے یا مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے داخلہ امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔
پروفیسر حق، کنٹرولر امتحانا ت نے اسکولوں اور ایویلیوایشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے امتحانات کو بآسانی منعقد کرنے اور جانچ کے عمل کو مقررہ وقت میں یقینی بناتے ہوئے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کئی دیگر بورڈز سے پہلے تیار کردیا۔
سائنس اسٹریم میں جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کی صائمہ رضوی نے اٹھانوے اعشاریہ آٹھ فیصد کے سا تھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول کے محمد کلیم انصاری نے ستانوے اعشاریہ چار فیصدکے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا اور جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کے محمد معاذ عالم نے ستانوے اعشاریہ دو فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس اسٹریم میں محمد جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کے ساحل سیفی نے ستانوے اعشاریہ چار فیصد نمبر لے کر امتحان میں ٹاپ کیا۔ جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کی رخسار پروین اور لائبہ ایوبی نے بھی ستانو ے اعشاریہ دو فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول کے شایان حسن خان نے چھیانوے اعشاریہ آٹھ فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس اسٹریم میں جامعہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کی کاشفہ نے اٹھانوے اعشاریہ دوفیصد نمبروں کے ساتھ امتحان میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیے۔ جامعہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کی علمہ شمیم اور جا معہ سینئر سیکنڈری اسکول کی حلیمہ پروین دونوں نے ستانوے اعشاریہ چھ فیصد نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول کی سمیعہ سعید اور صبیحہ ناز نے مشتر کہ طور پر حاصل کی، دونوں نے چھیانوے اعشاریہ آٹھ فیصد نمبر حاصل کیے۔
طلبہ کے پاس QR کوڈ کے استعمال سے مارک شیٹ ڈا ¶ن لوڈ کرسکتے ہیں ۔کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کے بعد انہیں اپنا رول نمبر اور اندراج نمبر داخل کرنا ہوگا۔ کسی بھی تصحیح کے لیے آن لائن ونڈو تین دن تک قابل رسائی رہے گی، جس کے بعد حتمی مارک شیٹ جاری کی جائے گی۔ مارک شیٹ ڈا ¶ن لوڈ کرنے کے لیے لنک اور QR کوڈ نیچے دیا گیا ہے۔
http://jmiregular.ucanapply.com/examinationsystemjmi/schoolresult.php

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *