دہلی کابینہ نے مغربی بنگال اور آسام میں بی جے پی کی شاندار جیت پر کیاخوشی کا اظہار
دہلی کی طرح مغربی بنگال بھی اب وزیر اعظم کی پالیسیوں کا فائدہ اٹھائے گا: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 4 مئی (میرا وطن نیوز )
ملک بھر میں مختلف ریاستی اسمبلی انتخابات خصوصاً مغربی بنگال اور آسام میں بی جے پی کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ان نتائج کو قوم پر عوام کے اعتماد اور وزیر اعظم نریندر مو دی کی قیادت میں نافذ کی جانے والی عوامی فلاحی پالیسیوں کا واضح اثبات قرار دیا۔اس موقع پر دہلی کابینہ ارکان میں مٹھایاں تقسیم کر منھ میٹھا کیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ نے اس تار یخی فتح پر وزیر اعظم ،مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قومی صدر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ پی ایم مودی اور مرکزی سرکار کی ترقی پر مبنی پالیسیوں کے ثمرات اب مغربی بنگال تک بھی پہنچیں گے، جس سے ریاست کو دہلی کی طرح ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔
No Comments: