Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

موسم گرما میں پینے کے پانی کے انتظام سے متعلق جائزہ میٹنگ کی

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کیں

نئی دہلی، 4 مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو دہلی سکریٹریٹ میں گرمیوں کے موسم میں پانی کے انتظام کو لے کر میٹنگ کی۔ اس دوران میں پانی سے متعلق مختلف سکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ موسم گرما کے مہینوں میں راجدھانی میں پانی کے انتظام کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے اور ہر شکایت کے فوری حل کی ضمانت دی جا ئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکارخود کو صرف فوری ریلیف فراہم کرنے تک محدود نہیں ہے۔ یہ مستقبل میں پینے کے پانی کے بحران سے راجدھانی کو مکمل طور پر آزاد کرنے کو یقینی بنانے کے لیے طویل مدتی حل پر یکساں طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوںنے سخت انتباہ جاری کیا کہ جو بھی اہلکار غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر آبی پرویش صاحب سنگھ، چیف سکریٹری راجیو ورما، اور دہلی جل بورڈ کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔جس میں بتایاگیا کہ متعلقہ افسروں کی ذمہ داریوں، کالونی وار واٹر سپلائی شیڈول، ٹینکر رو ٹ پلان اور ہر اسمبلی حلقہ کے لیے وسائل کی تقسیم کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے، ایک 24×7 ہیلپ لائن (1916 اور 1800117118) کو فعال بنایا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *