
بلند شہر،22اپریل (میرا وطن نیوز )
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن 2026کے امتحان میں دسویں کلاس میں طلبہ طالبات نے نمایاں کارکردی کا مظاہرہ کیا ہے۔اسی تناظر میںجے بی جی انٹرنیشنل اسکول، جہانگیر آباد بلند شہر کی طالبہ لوما زہرہ نے 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کر اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کیا ہے ۔لوما زہرہ کی اس کامیابی پر اسکول پرنسل نے طالبہ کو مومینٹو دے کر حوصلہ افزائی ۔اس دوران پرنسپل اور اسکول کے د یگر اساتذہ نے طالبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیگر طالبات کو بھی اپنی کلاس میں اچھے نمبر لانے کے لئے آمادہ کیا ۔
سی بی ایس ای کے ذریعہ جاری کردہ نتائج میںجے بی جی انٹر نیشنل اسکول کی طالبہ لومازہرہ نے دسویں کلاس میں92.4فیصد نمبر حاصل کئے ہیں ۔زہرہ نے ٹاپ 5 مضامین میں سائنس 89،آئی ٹی 89
ایس ایس ٹی 97،ہندی 94 ،انگریزی93نمبر حاصل کئے ہیں ۔اتر پردیش کے بیسک سکشا پریسد کے تحت جلیل پور بلاک جہانگیر آباد پراتھمک اسکول میں ٹیچر اقبال حسین اور والدہ روح زہرہ نے اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوشی ظاہر کی اور اس کے مستقبل کے لئے دعاﺅں سے بھی نوازا ۔بستی سانکھنی کی رہنے والی طالبہ زہرہ نے آگے کلاس میںمزید محنت کر اچھے نمبرلانے کا عہد کیا ۔
No Comments: