
ہیلپ لائن پورٹل (https://ghl.eforest.delhi.gov.in) بھی شرو ع کیا
نئی دہلی، 20 اپریل(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ریکھا گپتا دہلی سرکار نے ماحولیاتی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ سرکارنے درختوں سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لیے ایک جامع معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی ) کو مطلع کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو ایک تاریخی فیصلے کے طور پر سراہا ہے جس کا مقصد دہلی کے سبزہ زار کی حفاظت کرنا اور درختوں کے تحفظ کے قوانین کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پرریکھا گپتا نے کہا کہ اس ایس او پی کو محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات نے دہلی پریزرویشن آ ف ٹریز ایکٹ 1994 کے سیکشن 33 کے تحت مطلع کیا ہے۔ یہ غیر قانونی درختوں کی کٹائی، درختوں کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، پتہ لگانے اور قانونی کارروائی کے لیے ایک مضبوط، شفاف اور وقتی طریقہ کار قائم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایس او پی پر عمل درآمد قانونی خلا ف ورزی کی ہر صورت میں موثر اور جوابدہ کارروائی کو یقینی بنائے گا۔
وزیراعلیٰ نے وضاحت کی کہ ایس او پی کے تحت ایک مضبوط ریپڈ رسپانس سسٹم تیار کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو ٹول فری ہیلپ لائن، آن لائن پورٹل یا آف لائن چینلز کے ذریعے شکایات درج کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام شکایات متعلقہ فیلڈ افسران کو ریئل ٹا ئم میں بھیجی جائیں گی۔ سرکارنے گرین ہیلپ لائن نمبر: 1800118600 کو دو با رہ فعال کر دیا ہے۔ ہیلپ لائن پورٹل (https://ghl.eforest.delhi.gov.in) بھی شرو ع کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر فاریسٹ کنٹرول رومز اور ڈویڑنل سطح پر ڈویڑنل کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ سہولیات 24 گھنٹے کام کریں گی۔ یہ کنٹرو ل روم شکایات کی مسلسل نگرانی اور مختلف ہنگامی خدمات کے ساتھ مربوط کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر سے لیس ہیں۔
No Comments: