Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسلام اور مسلمانان ہند کی عظیم الشان تاریخ پر پانچ روزہ نمائش کا آغاز

جماعت اسلامی ہند کے مرکز ابو الفضل انکلیو اوکھلا میں19اپریل تک

دہلی کے عوام روزانہ صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک دیکھ سکے گی

نئی دہلی،14اپریل (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کے مرکز، ابوالفضل انکلیو اوکھلا میں منگل کو ایک منفرد اور دلکش نمائش ’دی وون لینڈ‘ بھارت میں مسلم تاریخ کی عظیم الشان داستان کا افتتاح کیا گیا۔ اس نمائش میں زائرین کو بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کی تاریخی خدمات کا تفصیلی اور جامع تعارف کرایا گیا۔
یہ نمائش ’انڈین ہسٹری فورم‘ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جس کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات موجود تھیں جن میں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی، اجمیر شریف درگاہ کی
ا نجمن کمیٹی کے سیکریٹری مولانا سید سرور چشتی، مولانا اصغر علی امام مہدی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شمشا د عالم سمیت دیگر دانشور اور سماجی رہنما شامل رہے۔
یہ نمائش بھارت میں اسلام کی آمد سے لے کر مختلف شعبوں میں اسلام اور مسلمانوں کی ہمہ جہت خدما ت کو اجاگر کرتی ہے۔ انتہائی خوبصورتی سے ترتیب دی گئی اس نمائش میں مختلف ماڈلز، پینٹنگس، چار ٹس اور ویڈیوز کے ذریعے تعلیم، تجارت، سماجیات ، سیاست ، آرٹ اینڈ کلچر ، روحانیت ، معاشرت و غیرہ میدانوں میں مسلمانوں کے کارناموں اور خدمات کو پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس نمائش میں فنِ تعمیر، ثقافت، زبان کی ترقی، اور سائنس و فلکیات میں ہونے والی پیش رفت کا بھی احاطہ کیا گیا۔
اس نمائش کے ذریعے ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ کو ایک متوازن اور حقائق پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ پیش کیا گیا۔ انڈیا ہسٹری فورم کے کنوینر ڈاکٹر شاداب موسی نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد ملک کی تعمیر و ترقی میں گزشتہ چودہ سو سالوں میں اسلام اور مسلمانوں کی جانب سے انجام دی گئی ہمہ جہت تاریخی خدمات کو عوام تک پہنچانا ہے تاکہ حقیقی تاریخ عوام و خواص تک پہنچ سکے اور سماج میں تا ریخ کی بنیاد پر پنپ رہی دوریوں اور غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔
یہ نمائش 19 اپریل تک عوام کے لیے کھلی رہے گی، اور روزانہ صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک دیکھی جا سکے گی۔ نمائش کے پہلے دن مختلف شعبہائے حیات سے تعلق رکھنی والی اہم شخصیات، طلبا، نوجوان اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منتظمین کی جانب سے طلبہ، محققین اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ نمائش بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی اور بھار ت کے بھرپور اور متنوع تاریخی ورثے کو سمجھنے اور اس پر بامعنی گفتگو کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *