Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر لوگوں نے265یونٹ کاکیاعطیہ

ایرانی سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی نے خون عطیہ کیا

ایرانی سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی نے خون عطیہ کیا

نئی دہلی ،14اپریل (میرا وطن نیوز )
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے ایران کلچر ہاﺅس میں خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران ہندو ،مسلم سکھ اور عیسائی برادری کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 265یونٹ خون عطیہ کیا گیا جو ایک قابل قدر ا و ر متاثر کن کارنامہ ہے ۔اس دوران تقریباً دو سو مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا اور انہیں مفت ادویا ت فراہم کی گئیں جبکہ پچاس افراد کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔
منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد محض ایک رسمی تقریب نہیں بلکہ انسانیت کی حقیقی خدمت کرنا تھا ۔خاص بات یہ ہے کہ عطیہ خون ایران کو نہیں بھیجا جائے گا بلکہ ہندوستان میں بلڈد بینک میں جمع کیا جائے گا تاکہ ہندوستان کے شہری ہی استفادہ حاصل کرسکیں ۔اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹیسٹ کے ذریعہ کیا گیا تھا ،جس میں ما ہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات انجام دیں ۔اس موقع پر خاص طور سے ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستا ن میں نمائندے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی کے ساتھ کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید عصر اور دیگر شحصیات نے خون کا عطیہ دیا ۔
اس کیمپ میں خدمات دینے والوں میںڈاکٹر اشرف حسین ،ڈاکٹر عالم ،ڈاکٹر کساء،ڈاکٹر معظمہ ترابی ،ڈاکٹر مبین اصغر ،ڈاکٹر غیور الحسن ،ڈاکٹر محسن نقوی ،عون علی (لیب ڈائریکٹر )،اور محمد ہاشم (لیب منیجر ) شامل تھے ۔ مانہوں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں ۔کیمپ کے اختتام پر ٹرسٹ کے صدر مولانا سید رضی حیدر نے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی اور ڈاکٹر فرید عصر اور دیگر معزز مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے خود خون کا عطیہ دے کر اس مہم کو تقویت بخشی ۔انہوں نے تمام ڈاکٹروں ،طبی عملے اور ٹرسٹ کے اراکین میں حاجی ذوالفقار باقر ،معظم علی زیدی ،مولانا ذیشان زیدی کی خدمات کو سراہا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *