
نئی دہلی ،15مارچ (میرا وطن نیوز )
ملک سمیت قومی راجدھانی کے سماجی ،ملی ،سیاسی شخصیات سمیت دانشورحضرات اور سرگرم رضا کاروں پر مشتمل وفد نے نئی دہلی میں ایران کلچر ہاﺅس کا دورہ کیا۔اراکین وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی سے ملاقات کرکے ایران کے مذہبی و سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کلمات کہے اور انھیں خراج عقید ت پیش کیا۔
اس موقع اراکین وفد نے ملک کے عوام کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے ایک تحریری کتابچہ پیش کیا۔ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ایرانی مسلمانوں کے جاں بحق ہو نے پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کیانیز ایرانی قوم کے صبر و عظم اور ان کے بلند حوصلے کو سرا ہا۔ وفد میں معروف سینئر صحافی اور مصنف قمر آغا ،سماج وادی پارٹی یوتھ ونگ کے لیڈر محمد شارق خان اور جا معہ ایلومنی اسعد چودھری (بلو) سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات شامل تھیں ۔
No Comments: