Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میں ایران کے بہادر عوام کو ان کی قربانیوں کے لئے تعزیت پیش کرتاہوں: پروفیسر واسع

آیت اللہ خامنہ ای اس عظیم رہنما کا نام ہے جس نے امت مسلمہ کو حوصلہ دیا :ڈاکٹر رحمانی

آج ہندوستان کی عوام فلسطین اور ایران کے مظلو مین کے ساتھ کھڑی ہے:کنور دانش علی
آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیر اہتمام ایوان غالب میں عالمی یوم قدس کانفرنس کا اہتمام

نئی دہلی ،13مارچ (میرا وطن نیوز)
آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کے الوداع جمعہ کو ایوان غالب ماتا سندری روڈ پر عالمی یوم قدس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ کے امام جمعہ مولانا محسن تقوی نے کی۔ ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندہ آیت اللہ حکیم الٰہی اور سفیر ایران برائے ہند ڈاکٹر محمد فتح علی نے کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر پد م شری پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ میں ایران کے بہادر عوام کو ان کی قربانیوں کے لئے تعزیت پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں جو یہ سمجھتی تھیں کہ ایران کے سپریم لیڈر کو شہید کرنے کے بعد وہاں فوری تبدیلی ہوجائے گی، انہیں ناکامی ہاتھ لگی ہے۔
کانفرنس میں ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای اس عظیم رہنما کا نام ہے جس نے امت ایران اور امت مسلمہ کو تمام جہان میں جدید سمت، طاقت اور حوصلہ د یا کہ ہم ایک ظالم و جابر کے سا منے کھڑے ہوکر کلمہ حق کہہ سکتے ہیں زندہ رہ سکتے ہیں اور یہ طاقت سب میں موجود ہے کہ ایمان کے سا تھ اگر کھڑے ہوں تو ظالم چاہے کتنا طاقتور ہو اس کا پنجہ مروڑنے کی قوت ہر ایمان والے میں ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ فلسطین دنیا کا مرکز نقطہ ہے، تمام دنیا میں جو مسائل ہیں وہ اسرائیل کے فلسطین میں ریشہ دوانیوں کی وجہ سے ہیں اس بنیادی نقطہ کو اگر کسی نے سمجھا اور دنیا کو بتایا تو وہ ایرانی انقلاب نے بتایا۔
ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے ایرانی قوم کے اندر ایک جذبہ حرارت پیدا کردیا ہے، امریکہ اور اسرائیل ناپاک ارادے لے کرآئے تھے کہ سپریم لیڈر کو شہید کرد یں گے اور پھر ایران پر ہمارا قبضہ ہوجائے گا لیکن آج وہ اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔آج خامنہ ای کی شہاد ت نے پوری قوم کو جھنجھوڑ دیا ہے اور اندر سے بیدار کردیا ہے، ایران نے اسی طاقت اور قوت کے سا تھ وہ جواب دیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کسی طرح سے اس جنگ سے باہر نکلنا چاہتے ہیں ۔
کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینیئر محمد سلیم نے کہا کہ ایرانی ایرانی عوام کے حوصلے اور جذبے کو سلام ہے کہ جنہوں نے میدان میں چم کر امریکہ کا مقابلہ کیا اور دنیا کو بتا دیا کہ بنکروں میں رہنے والے اور ہیں اور میدان میں جم کر فتح حاصل کرنے والے اور ہیں۔
نمایندہ ولی فقیہ در ہند ڈاکٹر عبد المجید حکیم الٰہی نے کہا کہ حالات سنگین ہیں دنیا کروٹ بدل رہی ہے، وقت کے فرعون کا سمندر میں ڈوبنے کا وقت قریب آرہا ہے۔سفیر ایران ڈاکٹر محمد فتح علی نے کہا کہ اللہ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے۔ رمضان رحم دلی اور اسلامی اقدار کو فروغ دینے کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جو دھیان دلاتا ہے کہ مظلوموں کے تئیں ہماری کیا ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم قدس امام خمینی کی سیاسی یادگار ہے، جو بنیادی عنصر میں تبدیل ہو سکتا ہے
سابق ممبر پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ سرکار کا رویہ عوام کے جذبات کی تائید نہیں کرتا۔ہم اپنی سرکا ر کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ظالم کے ساتھ جو کھڑا ہوگا وہ رسوا ہوکر رہے گا۔فلسطین کی آزادی کو لے کر جو ہر سال یہاں جمع ہوتے ہیں میں ان کے جذبہ کو سلام کرتا ہوں۔آج ہندوستان کی عوام فلسطین کے مظلو مین کے ساتھ ہے۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔
سرداردیا سنگھ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ظلم و بربریت نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔عالم اسلام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن پسند اور انصاف پسند ظالموں کی مذمت کرتے ہیں اور پوری سکھ قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔پنڈت وجے کمار شرما نے کہا کہ مسلمانوں اور اسلام کو ختم کر نے والوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔البتہ وہ ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندو ستان کے عوام مظلوم کے ساتھ ہیں یہ گاندھی کے دیش کے لوگ ہیں جنہوں نے ابتداءسے ہی غاصب اسرائیل کی مخالفت کی ہے۔
کانفرنس کے اخر میں مولانا جلال حیدر نقوی نے کانفرنس کا اعلامیہ پڑھا جس کی کثیر تعداد میں موجود شرکا نے تائید کی انہوں نے عید سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی اور ایران کے نئے سپریم لیڈر سید مجتبی خامنہ ای کے ساتھ تجدید عہد کا اعلان کیا۔کانفرنس کا اغاز مولانا علی کوثر کیفی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا جنان اصغر مولائی اور استقبالیہ کلمات مولانا مرزا عمران علی نے پیش کیے اس موقع پر مولانا عرفان علی اور آصف جلال بجنوری نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔کلما ت تشکر مولانا مرزا اظہر عباس نے پیش کیے اور کثیر تعداد میں علماءاور دانشوروں نے شرکت کی۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *