Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے شالیمار باغ اسمبلی حلقہ میں کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا

نئی دہلی، 14 مارچ(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کو شالیمار باغ اسمبلی حلقہ میں کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہو ں نے علا قے میں جاری کاموں کا اچانک معائنہ بھی کیا اور افسران کو معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایا ت جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام مانسون کے موسم میں پانی جمع ہونے کے مسئلے کو کم کریں گے اور سڑکوں اور ارد گرد کے انفراسٹرکچر کو بھی مضبوط کریں گے۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے حیدر پور مین روڈ (بس اسٹینڈ سے ڈی اے بلاک، شالیمار باغ تک پھیلی ہوئی) پر سٹارم واٹر ڈرین کے لیے دوبارہ بنانے کے کام کا بھی افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ نیو ماسٹر ڈرین پلان 2025 کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے جس کا مقصد آر سی سی نالوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے کے پانی نکاسی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی،پانی نکاسی کے نظام اور عوامی سہولیات سے متعلق مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ نمبر 319، شالیمار باغ آر یو بی (ریلوے انڈر برج)، چودھری مہر چند مارگ، روڈ نمبر 320، اور سوامی شردھانند سرسوتی مارگ پر بھی پانی نکاسی میں بہتری کے کام شروع کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے شالیمار چوک پر ٹریفک کی روانی کو ہموار کرنے کے لیے پراجیکٹس کا بھی آغاز کیا، جس میں خاص طور پر سلپ روڈ کی تعمیر اور آر یو بی کے ارد گرد یو ٹرن کی ترقی شامل تھی۔ اس اقدام سے علاقے میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور مقامی رہائشیوں اور مسافروں کو محفوظ اور زیادہ موثر سفری سہولیات فراہم کرنے کی امید ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *