Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کانگریس پارٹی نے دہلی کے تقریباً 60 پرائیویٹ اسپتالوں کو رعایتی زمین دی

معاشی طور پر غریب لوگ بھی ان اسپتالوں میں مفت علاج حاصل کرسکیںمقصد تھا

آپ اور اب بی جے پی سرکاروں کے دور میں غریبوں کا مفت علاج ممکن نہیں :یادو

نئی دہلی، 3 مارچ(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس سرکارکے دور میں تقریباً 60 پرائیویٹ اسپتالوں کو رعایتی زمین دی گئی تھی تاکہ معاشی طور پر غریب لوگ بھی معروف اسپتالوں میں مفت علاج حاصل کرسکیں۔ ان اسپتالوں میں 10 فیصد ان پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (آئی پی ڈی) بیڈز اور 25 فیصد او پی ڈی خدمات معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات کو فراہم کی جانی تھیں۔ حالانکہ، آپ اور اب دہلی میں بی جے پی کی سرکاروں کے دور میں ان اسپتالوں میں معاشی طور پر کمزور طبقوں کا علاج کروانے کی نااہلی ان پارٹیوں کی غریب مخالف فطرت کو بے نقاب کرتی ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ دہلی سرکار اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود دہلی کے پرائیویٹ اسپتال ای ڈبلیو ایس مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے 2018 کے حکم کے لیے دہلی کے 51 نجی اسپتالوں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا کہ دہلی سرکار کی طرف سے نجی اسپتالوں کو دی گئی رعایتیں کیوں واپس نہیں لی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن پرائیویٹ اسپتالوں کو رعایتی نرخوں پر زمین دی گئی ہے ان میں بڑے اسپتال جیسے اپولو، میکس، فورٹیس ، سر گنگا رام، ہولی فیملی، بترا، مول چند کھیراٹی رام، اور ویمہانس شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *