Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کابینہ وزیر پرویش ورما نے جھوٹی قسم کھا کر عوام کو دیا دھوکہ

جھگی والوںکو60کلومیٹر دور بھیجا جا رہا ہے :بھاردواج

نئی دہلی، 3مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے اپنی ہی نئی دہلی اسمبلی کے عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے پر بی جے پی سرکار میں وزیر پرویش ورما کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ نئی دہلی اسمبلی حلقے کے جھگی والوں کو 60کلومیٹر دور کنجھاولا بھیجا جا رہا ہے، جہاں اسکول، اسپتال، ٹرانسپورٹ سمیت کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں ہے، جبکہ ضابطہ یہ ہے کہ جھگی باشندوں کو 5 کلومیٹر کے دائرے میں ہی متبا دل مکان دیا جانا چاہیے۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ پرویش ورما نے ماں درگا کی قسم کھائی تھی کہ جہاں جھگی، وہیں مکا ن دیں گے، لیکن اب انہی غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے 5سال تک 1100روپے ماہانہ دینے کا وعدہ بھی کیا تھا، مگر انتخاب جیتنے کے بعد غائب ہو گئے۔ ایک سال پہلے بی جے پی کے پرویش ورما عوام کے پا ¶ں پڑ رہے تھے، ہاتھ جوڑ رہے تھے اور منت مانگ رہے تھے، لیکن آج وہ عوام سے بچتے پھر رہے ہیں۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ آ ج لوگ اپنے رکن اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو یاد کر رہے ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *