
نئی دہلی:
دریا گنج میں واقع بڑھ والی مسجد کی بالائی منزل پر معروف سماجی وملی رہنما حافظ محمد جاوید نے دسویںشب میں نماز تراویح میں قرآن کریم مکمل کیا، سماعت حافظ حافظ عبدالصمد نے کی۔ اس مناسبت سے تہراہا بہرام خاں واقع پر حافظ محمد جاوید کی رہائش گاہ پر ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزہ تقویٰ پیدا کرنے اور نفس کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے حاضرین کو نصیحت کی کہ رمضان المبارک کے قیمتی لمحات کو عبادت، تلاوت اور اطاعتِ الٰہی میں صرف کریں۔انہو ں نے کہاکہ حالات کے تحت ہمیں صبر اور تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے، دیکھا جارہا ہے کہ ماہ مقدس رمضان میں بھی ہم اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ رہے ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے کی جان لینے پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ایک صاحب نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان تو برکتوں ، رحمتوں کا مہینہ ہے ، روزہ تو بھوک ،برداشت اور نفس پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے مگر ہمیں سڑکوں پر کبھی کبھاراس کے برعکس دیکھنے کو ملتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہما ری کچھ حرکتوں کسی کی وجہ سے ہمارے وطنی بھائیوں میں اچھا پیغام جانا چاہیے۔ ہمیں ملک میں آپسی بھارے اور گنگا جمنی تہذیب کی روایت کو مزید آگے بڑھانا ہے،آپسی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے، تبھی ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔علمائے کرام نے کہاکہ تراویح میں قرآنِ کریم کی تکمیل ایک عظیم نعمت اور سعادت ہے۔ آپ حضرات نے ایک اہم سنت ادا کر لی ہے، لیکن ابھی ایک اور بڑی سنت باقی ہے، اور وہ ہے پورے رمضان المبارک باجماعت تراویح کا اہتمام کرنا اور اس میں استمرار قائم رکھنا۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی فلاح اور تمام حاضرین کی مغفرت و کامیابی کی نہایت رقت آمیز دعا دعائیں کی گئیں۔تقریب میں بطور مہمان خصوصی شاہی امام مولانا سید احمد بخاری، شاہی امام مولانا سید اسامہ شعبان بخاری، نائب شاہی امام سید اریب بخاری، مفتی کلیم الدین قاسمی، رکن اسمبلی عمران حسین، مولانا بشیر احمد،سابق کونسلر محمود ضیاء، حاجی قیام الدین،حاجی جہانگیر، شکیل احمدصدر اردو بازار، حاجی محمد شکیل، حاجی اسد میاں، سیاسی تقدیر کے چیف ایڈیٹر محمد مستقیم خان، مولانا ارشدندوی، ارشد فریدی چیف ایڈیٹرمیرا، پرویز علی کے علاوہ پرانی دہلی کے معزز افراد نے شرکت کی۔ اخیر میں حافظ جاوید کے لائق وفائز فرزندحافظ محمد سعد ممبر حج کمیٹی دہلی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
No Comments: