Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہندنے سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا

رہبر اعلیٰ کی شہادت پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کا رنج و غم کا اظہار

امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت قابل مذمت :محمد ادیب

نئی دہلی،یکم مارچ (میرا وطن)
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آ یت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے تہر ان پر ہو ئے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ان کو ہدف بنا کر قتل کئے جانے کی شدید مذ مت کی ہے امیر جماعت نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے ساتھ سوگ میں شامل ہیں، حملے میں شہید ہو نے والی ان کی صاحبزادی اور دیگر رشتہ داروں و عوام کے لیے صبر و استقامت کی دعا کر تے ہیں۔ ان کا قتل ریاستی خو دمختاری پر کھلا حملہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سخت خلاف ورزی ہے، جس کے لیے امر یکہ اور اسرائیل کو عالمی برادری کے سامنے جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف مزید جار حیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے م ¶ثر اقدام کرے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل پر گہرے رنج و غم اور ایران سرکاراور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ صد ر مشا و ر ت فیروز احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ سید علی خامنہ ای کی شہاد ت ایران اور عالم اسلام کے لاکھوں افراد کے لیے جو انہیں مزاحمت، خودمختاری اور قائدانہ ثابت قدمی کی علامت سمجھتے تھے، ایک تاریخی اور انتہائی تکلیف دہ لمحہ ہے۔ مشاورت عالمی برادری، خصوصاً اقوام متحدہ اور بااثر عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری مداخلت کریں تاکہ مزید کشت و خون کو روکا جا سکے اور خود مختاری، جوابدہی اور پ ±رامن بقائے باہم کے اصولوں کو برقرار رکھا جا سکے۔اس نازک موڑ پر ہندوستانی مسلمان اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ایران کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
انڈین مسلمس فار سول رائٹس اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے جارحانہ حملے کی شدید، دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ا سے بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ حکمتِ عملی خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بھڑکا نے کا سبب بنے گی۔ عالمی برادری کی خاموشی اس عمل کو تقویت دینے کے مترادف ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ فوری ہنگامی اجلاس طلب کرے اور اس کھلی جارحیت کے خلاف مو ¿ثر اور عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عالمی قوانین کی بالادستی برقرار رہ سکے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *