Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈی کے وی آئی بی نے ’دہلی کھادی اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم‘کے نفاذ کےلئے قرارداد منظور کی

دہلی کھادی اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم16ہزار سے زائد کاریگروں کو بااختیار بنائےگی: سرسا

نئی دہلی ،25فروری (میرا وطن)
دہلی کھادی اور گاو ¿ں کی صنعت بورڈ (ڈی کے وی آئی بی) کی 55ویں بورڈ میٹنگ بدھ کو اس کے صدر دفتر میں وزیر صنعت اور ڈی کے وی آئی بی کے چیئرمین منجندر سنگھ سرسا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران، بورڈ نے ’دہلی کھادی اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم‘کے نفاذ کو باضابطہ طور پر منظوری دی۔ اس اسکیم کو پہلے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں دہلی کابینہ نے منظوری دی تھی۔
اس موقع پر منجندر سنگھ سرسا نے کہا، کہ اس اسکیم کو مالی سال 2025-26 اور 2026-27 کے دو ر ان لاگو کیا جائے گا، اور اس کا مقصد 16 ہز ار سے زیادہ مستفیدین کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنا ہے جو کم از کم پانچ سالوں سے دہلی کے رہائشی ہیں۔اسکیم کے تحت، استفادہ کنندگان کو تربیت کی مدت کے دوران 400 یومیہ وظیفہ کے ساتھ ہنر کی تربیت ملے گی۔ تربیتی سیشن کے دوران کھانا بھی فراہم کیا جا ئے گا، اور خود روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مفت ٹول کٹس فراہم کی جائیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *