Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اندرا گاندھی دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی برائے خواتین، کشمیری گیٹ میں تقریب کا انعقاد

آشیش سود کی دہلی اسٹارٹ اپ یوتھ فیسٹیول 2026 میں 100طلبا سے بات چیت

نئی دہلی ،20فروری(میرا وطن)
دہلی اسٹارٹ اپ یوتھ فیسٹیول 2026 کے ایک حصے کے طور پر، جس کا اہتمام محکمہ تربیت اور تکنیکی تعلیم ، دہلی سرکارکے ذریعے کیا گیا، آشیش سود نے 100 منتخب طالب علم اسٹارٹ اپس کے ساتھ ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن میں حصہ لیا۔ یہ تقریب اندرا گاندھی دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی برائے خواتین، کشمیری گیٹ میں منعقد ہوئی۔بات چیت کے دوران منتخب سٹارٹ اپس نے اپنے اختراعی آئیڈیاز اور پروجیکٹس پیش کیے۔
آشیش سود نے نوجوانوں کے مشورے سنے اور محکمہ کے افسران کو ضروری تعاون اور تال میل کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار کا مقصد صرف خیالات تک محدود نہیں ہے بلکہ کیمپس سے مارکیٹ تک اسٹارٹ اپس کو ادارہ جاتی مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں منعقد ہونے والے سٹارٹ اپ یوتھ فیسٹیول میں تقریباً 1,000 اسٹارٹ اپس نے حصہ لیا، جن میں سے 700 نے تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں، اور بالآخر 100 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں کی اختراعی صلاحیت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سرکار نے اس سمت میں شفا ف اور موثر قدم اٹھائے ہیں۔ موجودہ سرکارنے ایک ہزا ر سے زیادہ اسکولوں میں 5ہزار ٹیمو ں کو فی ٹیم 20ہزارروپے کی امداد فراہم کی ہے، جس سے طلباءکو اپنے خیالات تیار کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ اس سال اس مقصد کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔آشیش سود نے اعلان کیا کہ دہلی سرکار جلد ہی ایک جامع ’اسٹارٹ اپ انکیوبیشن پالیسی‘متعارف کرا ئے گی۔ اس پالیسی کے تحت 5ہزار اسٹارٹ اپس کو اگلے پانچ سالوں میں 325 کروڑ کے بجٹ کے سا تھ کیمپس سے مارکیٹ تک مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *