
نئی دہلی،5فروری (میرا وطن)
شرومنی گرو رویداس وی مہاپیت نے شاہ پور جاٹ گاو ¿ں کے امبیڈکر چوپال میں سنت شری گرو رویدا س جی کے 649 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پیٹھ کے بین الاقوامی جنرل سکریٹری اتمارام پرمار، قومی خزانچی دھرم ویر، قومی صدر سرجیت کمار، آسام ریاستی صدر بھویندر، دہلی ریاستی صدر منوج کمار آزاد، پروفیسر ہنسراج سمن، آر ایس ایس ساو ¿تھ ڈویزن کے انچارج سنجیو تیاگی، اور علاقائی ایم ایل اے شیکھا رائے تھیں۔ یوم پیدائش کے بعد پیٹھ نے دہلی ریا ست کے نائب صدر خلیفہ سوہن ویر کین کا یوم پیدائش منایا۔
پروگرام کا آغاز گرو جی کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔ آتمارام پرمار نے پیٹھ کے تصور، تعمیر اور مقاصد کی وضاحت کی۔ قومی صدر سرجیت نے پیٹھ کے اب تک کیے گئے کاموں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس موقع پر گیان چند، رمیش تنور، مہر چند تنور، رتنالال، دھن پت رائے، نند کشور، سریش، جئے کشن، لکشمن نارائن، مہیش، موہن سنگھ کین، مکیش کین، امان چودھری، اکشے چودھری وغیرہ موجود تھے۔
No Comments: