Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صفائی ملازمین کمیشن کے سربراہ کی یمنا ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات

نئی دہلی،5فروری (میرا وطن)
صفائی ملازمین کمیشن کے چیئر مین سنجے گہلوت نے دہلی سکریٹریٹ میں یمنا ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئر مین اروندر سنگھ لولی سے ملاقات کی ۔میٹنگ کا بنیادی مقصد یمناپر وکاس بورڈ کے ذریعے خاص طور پر گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے علاقوں میںعوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ ان میں اجیت نگر، کیلاش نگر، گاندھی نگر، اور دھرم پورہ کے لوگوں کو گندگی سے راحت فراہم کرنا، اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا، بشمول نالیاں، فٹ پاتھ، گلیاں، اور کیلاش نگر ڈرین شامل ہیں۔
میٹنگ کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی ملازمین کمیشن کے چیئرمین سنجے گہلوت نے کہا کہ یاموناپر وکاس بورڈ کے چیئرمین سردار ارویندر سنگھ لولی نے فوری طور پر تمام متعلقہ عہدیداروں کو ٹیلی فون کیا اور ان تمام کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ گہلوت نے کہا کہ سردار ارویندر سنگھ لولی، جنہیں ”وکاس پرش“ (ترقیاتی آدمی) کے نام سے جانا جاتا ہے، اسی طرح اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ 1998 سے سنجے گہلوت اور سردار اروند سنگھ لولی گاندھی نگر اسمبلی حلقہ سے ایک دوسرے کے خلاف ایم ایل اے کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس کے بعد دونوں نے 2019 میں مشرقی دہلی سے لوک سبھا کا انتخاب لڑا۔ اتفاق کی بات ہے کہ آج یہ دونوں اپنے اپنے حلقوں میں ایم ایل اے ہیں، سردار ارویندر سنگھ لولی یمناپر وکاس بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔ دوسری طرف، سنجے گہلوت دہلی صفائی ملازمین کمیشن کے چیئرمین ہیں، جو اپنے اپنے فرائض میں تسلی بخش کام کر رہے ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *