قومی خبریں

خواتین

سعودی ولی عہد حج سیزن کے باعث جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

اطالوی وزیر اعظم جیورجیو میلونی کو بھیجے گئے پیغام میں محمد بن سلمان نے دعوت کے شکریہ ادا کیا

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اٹلی میں ہونے والے جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے یہ اطلاع دی ایجنسی نے چہارشنبہ کو بتایا کہ اطالوی وزیر اعظم جیورجیو میلونی کو بھیجے گئے ایک پیغام میں، سعودی وزیر اعظم نے سربراہی اجلاس کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ حج سیزن کی نگرانی سے متعلق اسباب کی وجہ سے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ولی عہد نے سعودی عرب اور اٹلی کے تعلقات کی گہرائی کو بھی توجہ دی اور سربراہ اجلاس کی کامیابی کی خواہش کی۔ جی 7 سربراہی اجلاس 13 سے 15 جون تک اٹلی کے علاقے اپولیا میں ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *