Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایجوکیشن کمیٹی کی میٹنگ میں داخلہ، کھیل، صفائی، سیکورٹی اور اسکول کی دیکھ بھال سے متعلق فیصلے

ایک ماہ کے اندر 75ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف ،3ہزار ٹیچرس کی تقرری فائل تیار کرنے کا حکم

جو اساتذہ 75 نئے طلبہ کے داخلے میں نمایاں کردار ادا کریں گے، انہیں ’کارپوریشن ٹیچر ایوارڈ‘سے نوازا جائے گا

نئی دہلی، 21 ستمبر(میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن کمیٹی کی میٹنگ چیئر مین یوگیش ورما کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ،جن میں میونسپل اسکولوں میں طلبہ کا داخلہ، تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی و کھیلوں کی سرگرمیاں، صفائی، سیکورٹی، دیکھ بھال اور اسکول کا بنیادی ڈھا نچہ شامل تھے۔ اس دوران افسروں کو مقررہ مدت کے اندر کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں ڈپٹی چیئرمین امت کھرکھری، ڈائریکٹر (تعلیم) نکھل تیواری، ایجوکیشن کمیٹی کے دیگر ارکا ن، تما م متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز (تعلیم) اور محکمہ تعلیم کے سینئر افسروںنے شرکت کی۔
میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹرز (تعلیم) سے ان کے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں میں داخلے کی موجودہ تعداد کے بارے میں معلومات طلب کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسکولوں میں طلبہ کی تعداد بڑھانے کے لیے ایک ماہ کے اندر تقریباً 75ہزاربچوں کے داخلے کا ہدف مقرر کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے صرف اسکول کی سطح پر کی جانے والی کوششیں کافی نہیں ہوں گی؛ بلکہ کمیونٹی تک پہنچنے اور والدین و بچوں کو اسکولوں میں داخلہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے اساتذہ، والدین، مقامی ’اسٹار پیرنٹس‘ اور این جی اوز پر مشتمل مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
یوگیش ورما نے کہاکہ اساتذہ کو طلبہ کے داخلے کے لیے خصوصی کوششیں کرنے کی خاطر ہر ہفتے کے روز اپنے متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو اساتذہ 75 نئے طلبہ کے داخلے میں نمایاں کردار ادا کریں گے، انہیں ’کارپوریشن ٹیچر ایوارڈ‘سے نوازا جائے گا۔ڈائریکٹر (تعلیم) کو ہدایت دی گئی کہ وہ اسکولوں میں صفائی کے عملے اور سیکورٹی گارڈز کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے ضرو ری عمل کو تیز کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تقریباً 3ہزار آسامیوں پر تقرری کے لیے فائل تیار کی جا ئے اور اس پر تیزی سے کارروائی کی جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *