Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ؐمیں 55 لاکھ 67 ہزار سے زائد زائرین کی آمد

حرم نبوی ؐ میں آنے والوں میں 12 ہزار 744 بزرگ اور معذور افراد بھی شامل

مدینہ منورہ : گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ؐمیں 55 لاکھ 67 ہزار 84 نمازیوں اور زائرین کی آمد ہوئی۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کے ادارے نے بتایا ہے کہ حرم نبوی ؐ میں آنے والوں میں 12 ہزار 744 بزرگ اور معذور افراد بھی شامل تھے۔ادارے کے مطابق اس دوران 5 لاکھ 81 ہزار 806 افراد نے روضہؐ پر حاضری دی جبکہ ریاض الجنہ میں ایک لاکھ 50 ہزار 912 مرد اور ایک لاکھ 15 ہزار 484 خواتین نے نماز ادا کی۔مسجد نبویؐ میں موجود لائبریری سے 11 ہزار 753 افراد نے استفادہ کیا جبکہ نمائشوں اور عجائب گھروں میں 3 ہزار 763 افراد آئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *