Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

عالمی دبائو کاکو ئی اثر نہیں ۔اسرائیل رفح پر حملے کے لئے تیار

صہیونیوں کی اہم انفنٹری یونٹوں میں سے ایک نہال بریگیڈ کو غزہ سے واپس بلالیاگیا

تل ابیب: جنگ بندی سے متعلق عالمی دبائو کو پوری طرح نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل نے رفح پر حملے کی تیاری کے لیے انفنٹری بریگیڈ کو واپس بلا لیاہے۔ اسرائیلی فوج نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اہم انفنٹری یونٹوں میں سے ایک نہال بریگیڈ کو غزہ سے واپس بلایاگیا ہے تاکہ رفح پر حملے کی تیاری کی جا سکے۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈ، جس نے حال ہی میں وسطی غزہ میں پانچ آپریشن مکمل کیے ہیں اب اسے آرام کرنے، تربیت دینے اور “مستقبل کے حملوںکے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے وقت دیا جا رہا ہے۔ایک سینئر اسرائیلی دفاعی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ فوج رفح میں منتقل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور صرف حکومت کی جانب سے آگے بڑھنے کا انتظار کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر مکمل حملہ جہاں تقریباً 1.5 ملین بے گھر فلسطینی پناہ گزین ہیں ایک انسانی تباہی ہو گی۔اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ رفح شہر پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں دس لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں جس پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالفتاح السیسی نے جبری انخلا کی مذمت کی ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے سرحدی شہر سے شہریوں کو نکالے گا اور اتحادیوں کے انتباہ کے باوجود اس پر حملہ کرے گا جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *