Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی شاہدرہ ساو ¿تھ زون آفس میں کانگریس کونسلر پر حملہ

حاجی ظریف پر زون چیئرمین کے چیمبر کے اندر ہوئی ہاتھپائی

کونسلر پر زون آفس میں پیش آیایہ واقعہ انتہائی نامناسب ہے
اس طرح کے رویے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا: زون چیئر مین

نئی دہلی،19اگست (میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن کے شاہدرہ ساو ¿تھ زون کے دفتر میں بدھ کو اس وقت افراتفری مچ گئی جب د ر جن بھرسے زیادہ لوگوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پربابر پور اسمبلی حلقہ کے تحت کبیر نگر وارڈ سے کا نگریس کونسلر حاجی ظر یف پر حملہ کیا۔ حملہ سے بچنے کے لیے کونسلر زون چیئرمین پنکج لوتھرا کے چیمبر میں گھس گئے۔ حالانکہ، یہ الزام لگایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے وہاں ان کا پیچھا کیا اور ان پر حملہ کیا۔ اس وا قعے کے دوران چیئرمین کے چیمبر کے اندر توڑ پھوڑ کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔اس واقعہ سے پورے میونسپل آفس میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیاتھا۔
بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے دوران زون چیئرپرسن پنکج لوتھرا نے مداخلت کرکے کونسلر کو بچانے کی کوشش کی ۔ دفتر میں موجود دیگر میونسپل کونسلر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران حملہ آوروں کے ذریعہ کونسلر پرکرسی سے وار کرنے کی کوشش کی گئی اور اس واقعے کے دوران گالی گلوچ بھی کی گئی ہے ۔ ایک وائرل ویڈیو میں حاجی ظریف حملے سے بچنے کے لئے زمین پر گر گئے ،اس کے باوجود حملہ آوران کے ساتھ ہاتھپائی کرنے کی کوشش کرتے رہے۔حالانکہ وائرل ویڈیو میں زون چیئر مین کے دفتر میں پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے تھے جو کونسلر کو تحفظ فراہم کرکے حملہ آوروں کو روک رہے تھے۔
اس تعلق سے کونسلر حاجی ظریف نے الزام لگایا کہ ان کے علاقے میں ایک غیر قانونی پولی تھین فیکٹری کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس کارروائی سے ناراض ہو کر عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گوپال رائے کے بھائی اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کیا۔ حاجی ظریف کا دعویٰ ہے کہ پولی تھین فیکٹری کے خلاف کارروائی ایم سی ڈی نے نہیں بلکہ محکمہ آلودگی نے کی تھی۔ انہوںنے الزام لگایا کہ اس کارروائی کی وجہ سے انہیں خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوںنے اپنی سونے کی چین اور 15 ہزار روپے کی نقدی بھی لوٹ لئے جانے کا الزام لگایا ہے۔
دریں اثناءزون کے چیئرمین پنکج لوتھرا نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی کے زون دفتر کے اندر ایسا سلوک کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں نے ان کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ باضابطہ شکایت درج کر لی گئی ہے، اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس حملہ اور توڑ پھوڑ کے الزامات سمیت واقعات کے پورے سلسلے کی تفتیش کر رہی ہے۔ خبر لکھے جانے تک عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور سابق وزیر گوپال رائے یا پھر پارٹی کا کوئی بیان نہیں آیا ہے ۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *