
نئی دہلی، 22اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے آنے والے دنوں میں ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے پارٹی کے اس فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں بہانے نہیں بلکہ تبدیلی کے لیے عام آدمی پارٹی بی جے پی کو ایک اور موقع دے گی۔ ’آپ‘اس بار بھی میئر کا انتخاب نہیں لڑے گی اور اپوزیشن میں رہ کر بی جے پی کے چاروں انجنوں کی ناکامی کو بے نقاب کرے گی۔
اس موقع پرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کا تجربہ بتاتا ہے کہ تمام انجن ہونے کے باوجو د بھی بی جے پی دہلی میں تبدیلی لانے میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی کے چاروں انجن ہونے سے ا یک بار پھر یہ ثابت ہو جائے گا کہ بی جے پی کو کام کرنا آتا ہی نہیں، کام صرف عام آدمی پارٹی ہی کر سکتی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ بی جے پی کے تمام انجن کباڑ اور بے کار ہیں، دہلی کو صرف اروند کجریوال ہی چلا سکتے ہیں، اسی لیے عوام انہیں یاد کر رہی ہے۔آپ نے گزشتہ سال یہ فیصلہ کیا تھا کہ بی جے پی اپنے تمام انجن لگا لے تاکہ اسے کام نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہ مل سکے۔
No Comments: