قومی خبریں

خواتین

سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

گمبھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر کو ہندوستانی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ہفتوں پہلے سے امید کی جا رہی تھی کہ راہل دراوڑ کی جگہ گوتم گمبھیر ہی لیں گے، بس اعلان کا انتظار باقی تھا۔ اور آج بی سی سی آئی نے باضابطہ گوتم گمبھیر کے ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے پر مہر لگا دی۔بی سی سی آئی کے ذریعہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کے بعد گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لہراتے ہندوستانی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میری شناخت ہے اور اپنے ملک کی خدمت کرنا میرے لیے زندگی کا سب سے بڑا خوشگوار لمحہ رہا ہے۔ میں واپس آ کر معزز محسوس کر رہا ہوں، اس بار میری ٹوپی الگ ہے، لیکن میرا ہدف ہمیشہ سے وہی ہے، ہر ہندوستانی کو فخر کا موقع میسر کرنا۔‘‘ وہ اس پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’مین اِن بلو کے کندھوں پر 1.4 ارب ہندوستانیوں کے خواب ہیں، اور میں ان خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے اپنی طاقت سے سب کچھ کروں گا۔
اس درمیان گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بناتے ہوئے بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’میں بے حد مسرت کے ساتھ گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی شکل میں استقبال کرتا ہوں۔ جدید کرکٹ بہت تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور گمبھیر نے اس تبدیلی کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے۔ گمبھیر نے اپنے کیریر میں مختلف کرداروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے گوتم گمبھیر ایک مثالی شخص ہیں۔‘‘ بی سی سی آئی سکریٹری کا گوتم گمبھیر کے تعلق سے کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے لیے ان کا واضح نظریہ، ان کا پرانا تجربہ انھیں کوچنگ کے کردار کے لیے بالکل درست ٹھہراتا ہے۔ بی سی سی آئی کا ان کو پوری طرح سے تعاون رہے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *