Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا نے ہندوستان کو پانچواں تمغہ دلایا

پاکستانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت کر اولمپک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

نیرج چوپڑا کو گولڈ میڈل جیتنے کا مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا لیکن ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اولمپک ریکارڈ توڑ کر پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ پیرس میں2024 کے اولمپکس میں یہ ہندوستان کا پانچواں تمغہ ہے، اس سے پہلے ہندوستان نے 4 کانسے کے تمغے جیتے تھے۔نیرج چوپڑا کی پہلی کوشش ناکام رہی لیکن دوسری کوشش میں انہوں نے 89.45 میٹر کی جیولن پھینک کر سیزن کا بہترین تھرو کیا۔ اس سے قبل 2024 کے سیزن میں ان کا بہترین تھرو 89.34 میٹر تھا جو انہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں حاصل کیا تھا۔ نیرج نے 6 کوششیں کیں جن میں سے پانچ خالی رہے۔ گولڈ میڈل نہ جیتنے کی مایوسی نیرج کے چہرے پر صاف نظر آرہی تھی۔ اس کے باوجود نیرج نے ہندوستانی کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے لیے نیا معیار قائم کیا ہے۔
نیرج اب آزاد ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 اولمپک تمغے جیتنے والے صرف چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے سشیل کمار، پی وی سندھو اور منو بھاکر دو دو اولمپک تمغے جیت چکے ہیں۔واضح رہے نیرج نے 2020 ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *