Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہندوستانی کبڈی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے حکومت ہند کا انکار

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سکریٹری محمد سرور رانا نے حکومت ہند کے فیصلے پر سخت مایوسی ظاہر کی

حکومت ہند نے ہندوستانی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنے سے منع کر دیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 19 نومبر سے دوستانہ میچوں کی سیریز ہونی تھی، لیکن حکومت ہند کے فیصلے نے اس سیریز کی منسوخی کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔دوستانہ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے پاکستانی افسران میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) کے سکریٹری محمد سرور رانا نے اس فیصلے پر گہری مایوسی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم ہندوستانی ٹیم کی میزبانی کو لے کر بہت پُرجوش تھے، لیکن اب ہمیں یہ سن کر تکلیف ہوئی ہے کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔
محمد سرور رانا نے اسے دونوں ممالک کے درمیان کبڈی کو فروغ دینے کا ایک بڑا موقع گنوانے والا قدم بتایا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد اب وہ متبادل نمائشی میچ کے انعقاد پر غور کر رہا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ سیریز 19 نومبر سے کرتارپور، لاہور اور بہاولپور میں ہونی تھی۔ 19 نومبر کو پہلا میچ کرتارپور میں ہوتا، پھر 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچ ہونا طے پایا تھا۔ لیکن اب سبھی تیاریوں پر پانی پھر گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *